269

ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی نا قابلِ برداشت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال

بونی/ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض بہ ہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال وَ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال(خفیہ اداروں کی طرف سے مخصوص دوکاندروں کے خلاف خوردانی اشیا خاص کر چینی اور آٹا کے ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی رپورٹ پر) سخت اقدامات لینے کے عرض بازار بونی کی خصوصی چیکینگ کی۔ اور دورانِ چیکینگ دوکانداروں سے رسید/ ووچرز اور بلٹی طلب کرکے مکمل جانچ پڑتال کی۔اگر چہ کوئی دوکاندار گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث نہیں پائے گئے۔ تاہم پھیر بھی اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال دوکاندروں کو متنبہ کیا۔ کہ حالات سے ناجائزہ فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی اس لیے دوکاندار حضرات موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اپنا منافع کم سے کم کرکے اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہمدردی کریں۔انٹطامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کی چیکینگ کریگی۔ تا کہ بازار میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں