255

حجرہ آرگنائزیشن چترال کے کوارڈینیٹر غزالہ افضل نے چترال پریس کلب میں پریس بریفنگ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) حجرہ آرگنائزیشن چترال کے کوارڈینیٹر غزالہ افضل نے چترال پریس کلب میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال میں حجرہ آرگنائزیشن کا قیام گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں عمل میں لایا گیا ہے۔جو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ضلع چترال میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سے چترال کی ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات ڈسٹرکٹ الیکٹوریل ریفارمز گروپ(DERG)نے ضلع چترال کے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین اور ممبران صوبائی اسمبلی سلیم خان اور سردار حسین سے فرداً فرداً ملاقات کی ۔اُنہوں نے کہا کہ ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے حوالے با الخصوص صوبائی حقوق سے متعلق انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔DERGممبران نے اراکین صوبائی ، قومی اسمبلی کے ممبران سے ضلع چترال کے دیگر انتخابی پیچید گیوں کے علاوہ صوبائی حقوق سے متعلق انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی۔جس میں الیکشن کمیشن کے خیبر پختونخوا صوبہ سے تعلق رکھنے والے ممبر کے انتخاب کا حق صوبائی اسمبلی کو دینے اور مخصوص نشتوں کے انتخاب کے لئے پیمانہ کسی سیاسی جماعت کے حاصل کردہ نشستوں کے بجائے اس جماعت کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کو مقرر کرنا قابل ذکر ہیں۔چترال کے ضلع گروپ برائے انتخابی اصلاحات نے ملاقات کے دوران صوبائی اسمبلی کے ممبر ان سلیم خان اور سردار حسین سے ایک تحریری اقرار نامہ بھی لیا ہے۔جس میں دونوں ممبران نے اس بات کا عہد کیا کہ اُن تجاویز کو قرار داد کی صورت میں اپنی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔یا کسی دیگر ساتھی MPAنے ایسی قرارداد پیش کی تو اس کی بھر پور حمایت کریں گے ۔پریس بریفنگ کے موقع پر نسریں،،نسیم محمد ایڈوکیٹ،رضا علی ایڈوکیٹ،ضیاء الرحٰمن جبکہ رضا کار شاہد اقبال اور شاہانہ بی بی بھی موجود تھے

DSC00047

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں