358

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے امدادی ٹیمیں ضرورت مند افراد کی امداد کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں /شاہی خطیب مولاناخلیق الزمان

چترال (پریس ریلیز)ممتازعالم دین خطیب شاہی مسجد چترال خلیق الزمان کاکاخیل نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال کے سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی معاونت سے لاک ڈاون سے متاثرہ لوگوں کیلئے چترال بھر میں حسب سابق امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ اپر چترال سب ڈویڑن مستوج،تورکہو، موڑکہو کے مستحقین کیلئے امدادی سامان آٹا، دال،چینی وغیرہ بھیج دیے گئے۔جہاں ہمارے نمائندے امدادی سامان تقسیم کرینگے۔ اور لوئر چترال میں بھی غریب نادار اور بلخصوص لاک ڈاؤن متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کئے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل نے چترال میں سروس کے ذریعے متاثرین کی دہلیز تک امدادی سامان پہنچنے کی مکمل بندوبست کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن پیکج میں کوکنگ ائل، چاول، چائے‘،آٹا، پیا،الو، دالیں،چینی دیگرضرورت اشیاء شامل ہیں ان کی دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے۔ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے امدادی ٹیمیں ضرورت مند افراد کی امداد کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اپراورلوئرچترال میں لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لئے راشن وغیرہ دیاجارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بھی امدادی سرگرمیاں جلد عمل میں لائی جائینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں