369

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ظفرالدین نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ظفرالدین نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کی احکامات پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ظفرالدین نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ظفرالدین اس سے پہلے ایبٹ آباد میں فرائض سرانجام دے رہے تھے، ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کا تعلق چترال سے ہے. چترال پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اور ان کا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر ایمرجینسی آفیسر ظفرالدین نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا ۔
ایمرجنسی آفیسر چترال ظفرالدین نے کہا کہ ریسکیو1122 چترال کے موجودہ حالات میں Covid-19 کے مشتبہ افراد کو شفٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے نمٹنے تیار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں