417

چترال کی بیٹی ارم شہزادی کے ساتھ نارتھ ویسٹ ہسپتال کے انتظامیہ کی طرف سے سردمہری کی مذمت کرتاہوںحکومت ہسپتال انتظامیہ کے کارروائی کریں /سلیم خان

چترال (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیربہبودآبادی صوبہ خیبرپختونخوا وضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گذشتہ دنوں نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاورکی ایک چارج نرس ارم شہزادی دوران ڈیوٹی کروناوائرس کا شکارہوکرزندگی اورموت کے کشمکش میں ہیں یہ افسوس کی بات کہ مذکورہ ہسپتال کے انتظامیہ نے اپنے سٹاف کی بروقت علاج کرنے کے بجائے اُن کوہسپتال سے نکال کرباہرکرکے دردرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورکیا۔اب وہ ایچ ایم سی ہسپتال پشاور میں زیرعلاج ہیں۔نارتھ ویسٹ ہسپتال کے انتظامیہ کی اس غفلت اورسردمہری کاپرزورمذمت کرتاہوں۔مشکل کی گھڑی میں مذکورہ ہسپتال اگراپنے ایک اسٹاف کی بروقت علاج نہیں کراسکتاہے۔تودوسرے مریضوں کی وہ کیاعلاج کریںگے۔انہوں نے صوبائی ومرکزی حکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ارم شہزادی کوانصاف دلایاجائے اورمذکورہ ہسپتال کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلاتے ہوئے اس ہسپتال کی لائسنس منسوخ کردیاجائے تاکہ باقی پرائیوٹ ہسپتالوں کوبھی سبق ملے۔انہوں نے  حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیس اوردیگرتمام اسٹاف کومکمل تحفظ دی جائے اوراُن کے لئے اضافی ہیلتھ اولانس کابھی بندوبست کیاجائے تاکہ وہ زیادہ خلوص اورلگن کے ساتھ اس وبائی مرض کامقابلہ کرسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں