Site icon Daily Chitral

اے کے ایچ ایس پی چترال کے مختلف علاقوں میں کروناوائرس سے بچاوکے بارے میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے مہم شروع کی ہے/معراج الدین /انوربیگ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ہیلتھ سروس صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین اور ٹیکوپراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرانوربیگ نے کروناوائرس کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے مختلف علاقوں میں کروناوائرس سے بچاوکے بارے میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے مہم شروع کی ہے۔کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کے لئے آگاہی گھرگھرپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کروناوائرس سے بچاوکے لیے سب لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اہلِ خانہ کو بیماری سے محفوظ رکھیں ،ذرا سی بے احتیاطی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اس لیے علاج سے بہتر احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اپنے سمیت دوسروں کو بھی بیماری سے بچانے کے لیے میل جول کم کریں ۔بیماری سے بچنے کے لئے صرف ماسک کا استعمال ہرگز کافی نہیں۔ اس کے لئے بار بار ہاتھ دھونا ، چھینک اور کھانسی کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنا اور ایسے لوگوں سے دور رہنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بخار،کھانسی ،زکام ،سردرد ،سانس لینے میں دشواری کروناوائرس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں ۔ایسے فردکوباقی افرادسے الگ ہوکرچنددن تنہائی میں گزارناچاہیے اوراپنے اندرقوت مدافعت پیداکرنے والی غذائیں اوردوایات استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ کمزورقوت مدافعت رکھنے والے افرادباآسانی سے شکارہوجاتے ہیں۔اگرجسم میں قوت مدافعت ہوتوکوئی بھی بیماری اورانفیکشن آسانی سے آپ پرحملہ آورنہیں ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس وائرس کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ وائرس انتہائی سرعت کے ساتھ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتاہے ۔یہ بات بالکل واضع ہے کہ کروناوائرس سے انتابڑاخطرہ نہیں،جتنابڑاخطرہ اس کی پھیلنے سے ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ایسے واقعہ پیش آئے ہیلتھ سنٹریاہسپتال جانے سے پہلے ان نمبروں پررابطہ کریں۔
گورنمنٹ ہیلب لائن نمبر:1166
آغاخان ہیلتھ سروس ہیلپ لائن نمبر:03453181108

Exit mobile version