325

اپر اور لویر چترال کے چالیس مختلف جامع مساجد سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16600کی گنجائش کے برعکس صرف 839افراد نے نماز جمعہ پڑھ لی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) جمعہ کے روز چترال پولیس نے چترال شہر اور مضافات میں لاک ڈاون کو موثر بنانے اور عوام کو باہر نکلنے کی حوصلہ شکنی کے سلسلے میں ذیادہ سرگرمی دیکھائی جس سے بازار اور سڑکیں تقریباً سنسان اور موٹر گاڑیاں بھی اکا دکا نظر دیکھائی دےئے ۔ گزشتہ جمعہ کے برعکس مختلف مساجد میں نمازیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہا ا ور نماز جمعہ کے لئے اجتماعات تعداد کے لحاظ سے متاثر رہا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال وسیم ریاض خان نے میڈیا کو بتایاکہ اپر اور لویر چترال کے چالیس مختلف جامع مساجد سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16600کی گنجائش کے برعکس صرف 839افراد نے نماز جمعہ پڑھ لی ۔ انہوں نے بتایاکہ چترال کی تاریخی شاہی مسجد میں 35جبکہ جامع مسجد شاہی بازار ، اتالیق مسجد، دواشش ، ارندو خاص، کوشٹ، برنس، کوغوزی اور بونی میں پانچ پانچ نمازی موجود رہے جبکہ دروش کے بلال مسجد میں نمازیوں کی تعداد سب سے ذیادہ رہا جوکہ 100کے لگ بھگ ہے ۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ گزشتہ دنوں چترال پولیس کی مسلسل آگہی مہم سے چترال کے عوام نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں جوکہ فطرت کے لحاظ سے قانون شکنی کے مخالف ہیں اور یہی رویہ رہا تو چترال کو کرونا کی مہلک وائرس سے پاک رکھنا کوئی مشکل امر نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں