390

پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ سیدآباد کے مقام پرالٹ گئی اٹھارہ افراد ذخمی

چترال (نمائندہ )ہفتہ کے صبح پشاور سے چترال آتے ہوئے ایک فلائنگ کوچ ویگن جس میں 18افراد سوار تھےچترال کے مقام سید آباد میں بڑے پھتر سے ٹکرا کر اچانک الٹ گئ جس کی اطلاع ریسکیو 1122 چترال کنٹرول کو صبح 4 بجکر 10 منٹ پر دی گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پر پہنچی اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں فرسٹ ائیڈ دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا.فلائنگ کوچ ویگن میں 18 افراد سوار تھے جن تین زیادہ زخمی کے اور باقی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں.زخمی ہونے والوں میں میں سے دو عورتیں اور ایک مرد شامل ہیں، ہائس نذر اور ان کی بیٹی جن کا تعلق اپر چترال یار خون سے ہے اور حسینہ بی بی کا تعلق اپر چترال تورکھو سےہے جسکو معمولی چوٹیں آئی تھیں اور ساتھ کو ئی نہ تھا اس لئے ان کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال شفٹ کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں