371

مخیر حضرات کامصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے اگے انا احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود

بونی/کرونا وائریس سے پیدا شدہ صورت حال اور لاک ڈاون کی وجہ سے اس وقت دیہاڑی دار،مزدور وغیرہ ایک وقت کی روٹی کمانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ حکومت اس وقت سروے کی عمل سے گزر رہی ہے اور اعداد و شمار مرتب کرنے میں وقت لگے گی۔۔ اس دوران فلاحی ادارے اور مخیر حضرات صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ہاتھ بٹانے اور مستحق افراد کی داد رسی کے لیے اپر چترال میں اپنی فلاحی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ اس سلسلے میں آج عالمگیر ویلفر ٹرسٹ کے جانب سے فراہم کردہ پیکچ مستحق افراد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے تقسیم کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر اپر چترال عالمگیر ویلفر ٹرسٹ کی جذبہ خدمتِ خلق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور ادارے اگے اکر اپنے بھائیوں کی داد رسی کریں۔ اس سلسلے عالمگیر ویلفر ٹرسٹ کی پیش قدمی قابل تعریف ہے۔ یاد رہے کہ آج ممتاز فلاحی خدمت گار فخرِچترال قاری فیض اللہ اور مفتی فیض الدین شیخ الحدیث دار العلوم ذکریا اسلام آباد کی خصوصی کوششوں سے عالمگیر ویلفر ٹر سٹ کی تعاون سے اپر چترال میں امدادی پیکیج تقسیم کرنے کا کام شروع ہوا۔ اس میں مولانا فدالرحمٰن موڑکھو اور بیار میں امدادی پیکیج تقسیم کر رہے ہیں جبکہ فتح الرحمٰن نائب امیر جے۔یو۔ائی امدادی سامان لیکر تورکھو روانہ ہوچکے ہیں۔اس طرح ہر مصیبت اور پریشانی کے وقت یہ علما کرام۔ حسبِ سابق۔۔ مستحق افراد کے داد رسی کے لیے حتہ المقدور کوشش کرتے ہیں۔۔ اس میں محسنِ چترال قاری فیض اللہ امید کی ایک کرن ہے۔ اور جب بھی کوئی قدراتی افات کسی بھی شکل میں اتی ہے تو سب سے پہلے قاری فیض اللہ ذہن میں اتے ہیں اور وہ حاضر ہوکر متاثرین وکرب و پریشانی سے نکال کر حوصلہ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس طرح مفتی فیض الدین کے خدمات بھی قابلَ تعریف ہیں۔ امید ہے کہ اپ اس عمل کو مزید وسعت دیکر اپر چترال کے کونہ کونہ پہنچائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں