239

کرونا وبا کے خطرہ کے پیش نظر لواری ٹنل بندش کے باوجود ضلع کی طرف دوسرے اضلاع سے آمد جاری و ساری ہے /نادرخان

چترال (نامہ نگار)سابق وائس چیرمین وی سی بلچ نادرخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ کرونا وبا کے خطرہ کے پیش نظر لواری ٹنل بندش کے باوجود ضلع کی طرف دوسرے اضلاع سے آمد جاری و ساری ہے. چترال کی طرف آنے والا فوج ظفر موج میں نہ صرف طلبہ، ملازمت پیشہ اور مزدور کار لوگ شامل ہیں، بلکہ دوسرے اضلاع میں مستقل مقیم چترال بھی خوف کے مارے چترال کی طرف رواں دواں ہیں. یہ نہایت افسوسناک معاملہ ہے. معلوم نہیں یہ لوگ چترال آکر اہل چترال پر کیا احسان کرنا چاہتے ہیں. شریعت کا اصول بھی ہے اور حکومت بھی اسی کی دہائی دے رہی ہے کہ جو جہاں عاری یا مستقل مقیم ہے دوسری جگہ نقل و حرکت سے گریز کرے، مگر افسوس کہ ہمارے ان بھائی شریعت کا حکم ماننے کو تیار ہیں نہ حکومت کا.چترال انتظامیہ پر لازم ہے کہ ایسے حکم عدولی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے اور کم از کم 15 اپریل تک لواری سے ایک فرد کو بھی انے کی اجازت نہ ہو. الحمد للہ چترال ابھی تک اس وبا سے محفوظ ہے، اور اس بات کو مزید یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے. قرنطینہ سینٹرز میں جن لوگوں کو رکھا گیا ہے مقررہ دورانیہ سے قبل انھیں گھروں کی طرف جانے کی ہر گز اجازت نہ ہو. امید ہے کہ چترال انتظامیہ اس مصیبت سے چترال کو محفوظ بنانے کے لیے مزید سخت انتظامات کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں