443

لوٹ اویر اپر چترال میں اقدامِ قتل اور اغوا کے الزام میں تین افراد گرفتار

بونی(ذاکرذخمی سے)اپر چترال پولیس ذاریع کے مطابق تھانہ لوٹ اویر کی حدود میں مسماۃ۔ سمیہ گل اور مسمی ظفر الدین کے مابین تقریباً دو مہینے قبل علاقے کی رسم و رواج کے مطابق منگنی طے ہو کر باقاعدہ نکاح ہو چکی تھی۔لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسمی ظفرالدین نے اپنی اہلیہ کو ان کے گھروالوں کے رضا مندی کے بے غیر اپنے گھر لے گئے جس سے لڑکی کے گھر والے ان سے ناخوش تھے۔ بعد میں مسمی ظفرالدین مزدوری کے سلسلے میں ضلع سے باہر چلا گیا گزشتہ روزجب وہ واپس گھر آیا تو رات کی تاریکی میں مسمیاں عبید الرحمن،امیر نواز اور مجیب الرحمن پسرانِ میر عجب خان دروازہ توڑ کر ان پرحملہ آور ہوئے۔ جس کے نتیجے میں چاقو کی وار لگنے سے مسماۃس گل زخمی ہوئی اس کو زخمی حالت میں رسیوں سے باند ھ کر مسمی ظفر الدین کو اغوا کرکے کسی نامعلوم مقام لے گئے۔واقعہ کی اطلاع پولیس اسٹیشن اویر کو ملنے پر ڈی۔پی۔او اپر چترال ذوالفقار احمد تنولی کی خصوصی ہدایت اور ایس۔ڈی۔پی۔او موڑکہو سرکل شمشیر الٰہی کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ اویرنے فوری کاروائی کرتے ہوئے مغوی ظفر الدین کو بازیاب کرکے ملزمان عبید الرحمن، امیر نوازاورمجیب الرحمٰن پسرانِ میر عجب لوٹ اویر کو گرفتار کر کے دفعہ324،458اور365/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت پرچہ چاک کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا اور مجروہا اورظفرالدین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں بعرضِ علاج داخل کیا جہاں اطلاع کے مطابق ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں