325

آرایچ سی تورکہو شاگرام کا پورا عملہ داد تحسین کے مستحق ہیں۔اکابرین علاقہ

تورکہو(شریف سہیم)کرونا وائرس پورے عالم کے ساتھ پاکستان میں بھی پھیل چکا ہے۔اس وبا نے تقریباً 78ہزار انسانی جانوں کو نگل چکا ہے۔ملکی سطح پر مختلف اقدامات کے زریعہ اس وبا کے تدارک کیلئے کام ہورہا ہے۔اس سلسلے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی آرایچ سی تورکہو شاگرام بھی ہروقت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی غرض سے کوشان ہے۔ایک ہفتے کے اندر دو مشتبہ مریضوں نے آرایچ سی میں قائم ائسولیشن وارڈ میں کئی دن گزار کر اور ٹیسٹ نگیٹیو آنے پر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔عوامی حلقے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی ان تھک کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے آر ایچ سی انتظامیہ اور اسٹاف کو اس دور افتادہ علاقے میں سہولیات کی فراہمی پر اُن کی تعریف اور اُن کی خدمات کو سراہا ہے۔اُنہوں نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ آئیندہ بھی ہسپتال انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنا تسلسل برقرار رکھ کر اسی طرح عوام کا خیال رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں