281

معروف کرکٹرشاہدافریدی کادورہ چترال ،لاوی کے تیس خاندانوں میں راشن سامان تقسیم ،جمعرات کو چترال ٹاون آئیں گے

چترال(محکم الدین)ملک کے معروف کرکٹراورشاہدافریدی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹوشاہدافریدی نے اپنے دورے کے موقع پرگذشتہ روزدروش میں نادرافرادمیں امدادی راشن پیکج تقسیم کئے ۔شاہدافریدی گذشتہ رات چترال نگرپہنچنے کے بعدنگرفورٹ میں قیام کیااوربدھ کے روزانہوں نے دروش کے پسماندہ علاقہ لاوی کے تیس خاندانوں میںخوراک پیکج تقسیم کئے ۔شاہدافریدی جمعرات کے روزچترال خاص آئیں گے اورمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کریں گے ۔شاہدافریدی نے گذشتہ روزاپنےایک ویڈیوپیغام میں چترال کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے سلسلے میں خودچترال آنے کی اصلاع دی تھی۔جسے انہوںنے حقیقت کرکے دکھلایاجب کہ اس سے قبل ایک اورکرکٹرکوچترال آنے کی اجازت کمشنر ملاکنڈکی طرف سے نہیں دی گئی تھی جس سے وہ ناراض لوٹ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں