چترال (نمائندہ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد افریدی نے جمعرات کے روز چترال کے پریڈ گراونڈ میں کرونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے متاثرہ 500افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل علی ظفر کی موجودگی میں انہوں نے شاہد افریدی فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے نہایت نظم وضبط کا مظاہر ہ کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول پر عمل پیر ا ہونے پر چترالی عوام کو تعریف کی اور کہاکہ یہاں عوام پیار کی زبان کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتی اور انہی اوصاف کی وجہ سے چترال