261

ڈی سی چترال نے شاہدافریدی کے لئے جلسہ منعقدکرکے دفعہ144کی خلاف ورزی کی ،انکوائری کی جائے سابق صوبائی وزیرسلیم خان

چترال (نامہ نگار)سابق صوبائی وپاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرسلیم خان نے ایک اخباری بیان میںکہاہے کہ قانون سب کےلئے برابرہے چائیے وہ ڈی سی ہویاایک علم شہری سب کوایک نظرسے دیکھناچاہیے تاکہ قانون کاغلط استعمال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کروناوائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی وجہ سے چترالی شہریوں کوچترال آنے کی اجازات نہیں جس کی وجہ سے بہت سے چترالی ضلع سے باہرمختلف جگہوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچارہیں۔سلیم خان نے مطالبہ کیاکہ ان حالات میں اگرشہریوں کی اپنے ضلع میں داخل نہ ہونے دینے پرسختی سے عملدرآمدکیاجارہاہے توپھرشاہدآفریدی کے لئے قانون کے خلاف ورزی کرکے جلسے کاانعقادکیوں کیاگیاہے ۔حکومت کواس کی تحقیقات کرنے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔انہوںنے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ چترال نے شاہدآفریدی کی جانب سے راشن کی تقسیم کے لئے جلسے کاانعقادکیاگیاتھاجس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے خوددفعہ 144کانفاذکیاتھاجس کی روسے ضلع میں کسی بھی طرح کاسیاسی یاغیرسیاسی اجتماع کے انعقادپرپابندی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں