357

مہتر کی طرف سے چیو ڈ وک کے نادار اور غرباء میں اشیائے خورد نوش پر مشتمل امدادی پکیج تقسیم

چترال(شہریار بیگ سے) چترال میں کورونا وائیرس کے باعث لاک ڈ اوْ ن کی وجہ سے معاشی بد حالی کا شکار غرباء کی خدمت میں چترال کا شاہی خاندان بھی میدان میں آ گیا ہے. مہتر کی طرف سے چیو ڈ وک کے نادار اور غرباء میں اشیائے خورد نوش پر مشتمل امدادی پکیج تقسیم کی گئ. مہتر کی طرف سے زمہ داروں نے امدادی سامان خود لے جا کر سوشل ڈ سٹنسنگ اور عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے مستحقین کے گھروں تک پہنچا دئے.مہتر چترال شہزادہ فاتح الملک علی ناصر کی خصوصی ہدایت پر سکریٹری نشان حیدر. مہتری جائدادی امور کے نگران مسرت بیگ مسرت نے گزشتہ روز چیو ڈ وک کے رہائشی 80نا دارگھرانوں میں امدادی سامان پہنچا دئے. جو ملک میں کرونا وائیرس اور حکومتی احکامات کی روشنی میں لاک ڈ اون کی وجہ سے محنت مزدوری سے قاصر ہیں. اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئ ہے. امداد حاصل کرنے والوں مستحقین نے مہتر فاتح الملک علی ناصر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے جزائے خیر کی دعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں