323

چترال میں دفعہ 144کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ انتہائی ڈسپلن طریقے سے امدادی اشیا تقسیم ہوئے/کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان

چترال (نمائندہ ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ چترال میں دفعہ 144کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ انتہائی ڈسپلن طریقے سے امدادی اشیا تقسیم ہوئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان افریدی کو چترال لانے کا مقصد ایک تو مستحق لوگوں کی مددتھی تو دوسری طرف ہم دنیا کو دیکھانا چاہتے تھے کہ چترال کے مثالی لوگ قانون کا احترام کس طرح کرتے ہیں۔ چترال کے لوگ انتہائی مہذب، نظم وضبط اورڈسپلن والے لوگ ہیں۔اورقانون کے پاسدار ہیں۔ چترال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے،چھ سے آٹھ فٹ کے فاصلے پرلوگوں کو بیٹھایا گیا تھا ، شاہد افریدی کو چترال لاکرہم یہ پیغام دیناچاہتے تھے کہ اس نیک کام میں دوسرے لوگ بھی حصہ ڈالیں۔انھوں نے کہا کہ شاہد افریدی نے یہی پروگرام سوات، دیرلوئر ، دیر اپرسب جگہ کیا مگرکہیں قانون کی وائلیشن کی بات نہیں ہوئی مگرچترال میں اسکو الگ رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔، انھوں نے گزشتہ دن ایم پی اے چترال ہدایت الرحمن اورڈپٹی کمشنر چترال کے درمیان ٹیلی فونک گفتگواورایم پی اے کی طرف سے اسی ٹیلیفونک گفتگو کوسوشل میڈیا میں وائرل کرنے کی مذمت کی ۔اورکہا کہ چترال کے مختلف مکاتب فکرنے بھی اسکی مذمت کی ہے۔کمشنر نے کہا کہ میں ایم پی اے ہدایت الرحمن کی بڑی عزت کرتاہوں مگران کی غلط بیانی اورنازیباحرکت اورگفتگو کے خلاف وزیراعلیٰ ، چیف سیکریٹری ،لیڈرآف دی اپوزیشن اکرم خان درانی اورایف آئی اے کو باقاعدہ لکھوں گا۔اورسوشل میڈیا میں وائرل کلپ کو بھی بھیجوں گا۔اورقانون کے مطابق ایم پی اے خلاف کاروائی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں