255

انجمن پٹواریان وقانونگویان چترال کی ضلعی کابینہ کااجلاس، ایم پی اے ہدایت الرحمن کی طرف سے ڈی سی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

 چترال/انجمن پٹواریان وقانونگویان چترال کی ضلعی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس اتوار 12اپریل کو تکمیل گھر چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت قادر آمان صدر انجمن پٹواریان وقانونگویان چترال لوئر اور اپر نے کی۔اجلاس کا واحد ایجنڈا گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور ایم پی اے ہدایت الرحمن کے درمیان ممتاز کرکٹر شاہد خان افریدی کے دورہ چترال اور راشن کی تقسیم کے بعد ہونے والے والی صورت حال اور ایم پی اے چترال ہدایت الرحمن کی طرف سے ڈپٹی کمشنرنوید احمد کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے،ایک سرکاری ملازم کو دھمکی دینے،ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر اسکی کال ریکارڈ کرنے اور اس ریکارڈ شدہ کال کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے بحث تھا۔صدر قادرآمان نے تمام شراکاء کو اس بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس کے تمام شرکاء نے ڈی سی لوئر چترال کے خلاف ایم پی اے کے نازیبا الفاظ جسکی نہ اسلام میں نہ مذہب میں اور نہ ہی چترالی روایات میں اجازت ہے استعمال کرنے پر ایم پی اے کی ان الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ہوصورت میں ڈی سی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے آخر میں ذیل قرارداد متفقہ طورپر منظور کیا گیا۔
1۔کورونا وائرس کی وباء کو چترال لوئر اور اپر کی حدتک روکنے میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد اور اسکی ٹیم بڑی حد تک کامیاب ہوچکی ہے جو قابل تحسین کام ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کوتمغہ امتیاز دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
2۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن ہمارے لئے قابل صدر احترام ہے لیکن ڈی سی کے ساتھ ٹیلی فون کال پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اُس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
3۔قرارداد میں ایم پی اے سے اپنے نازیبا الفاظ کیلئے ڈی سی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورت دیگر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس بلاکر تمام سرکاری ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا جائیگا جسکی تمام تر زمہ داری ایم پی اے پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں