270

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے وینٹی لیٹر چترال پہنچ گئے

دروش/جماعت اسلامی پاکستان کے زیلی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے تقریباً 2 کروڑ روپوں کی مالیت کے وینٹی لیٹر چترال پہنچ گئے۔ دروش کے مقام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الحق، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے نائب صدر رضیت با اللہ، سابق ناظم قسور اللہ قریشی، اکرام حسین ایڈوکیٹ، سماجی کارکن عبید اللہ قریشی،تحصیل امیر جے آئی دروش محمدعالم خان، الخدمت دروش کے صدر امیر شریف،حاجی شاہ محمود اور الخدمت کے زمہ داراں نے مشینوں کو وصول کیا گیا۔مقامی میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمائدین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس نازک وقت پر چترال جیسے دور دراز اور مشکلات سے بھر پور ضلع کو یاد رکھا جبکہ ان مشینوں سے کورونا وائرس سمیت تمام بیماریوں کا علاج اب چترال ہی میں ممکن ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں