248

امریکہ میں مقیم خانون نگہت اکبرشاہ کی طرف سے گرم چشمہ کے مختلف دیہات میں راشن تقسیم

چترال(نامہ نگار)امریکہ میں مقیم اورچترال کے گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والی بزنس ورمن نگت اکبرشاہ کی طرف سے وادی کے مختلف دیہات ایث،چیرویل،دوابہ ،گنجال ،ژیتور،بشقیر،نارکوریت ،اورک ،بہمی،اورنیوست میں 100خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی۔ان خاندانوں کاذریعہ معاش دہاڑی ہونے اورگذشتہ ایک ماہ سے مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے ان کوغذائی قلت کاسامناتھا۔راشن آٹا،چاول،چینی اوردال چناپرمشتمل تھی۔علاقے کے عوام نے اس مشکل وقت میںانتہائی شفاف طریقے سے ضرورت مندوں کی نشاندہی کرکے ان میں راشن تقسیم کرنے کوسراہاہے۔وادی گرم چشمہ کے باشیدوں نے بتایاکہ راشن کی تقسیم ضرورت مندوں کے گھروں کی دہلیزپرہوئی اورراشن وصول کرنے والوں کے نام شناخت بھی افشاءنہیں کئے گئے اورپیکج کی تقسیم کے وقت کوئی تصورکشی بھی نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں