320

اپرچترال میں باہر سے آئے ہوئے مسافروںتمام لوگوں کے ٹمپریچرچیک کئے۔ الحمدللہ سارے نارمل پائے گئے

جناب شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں محمد یوسف خان تحصیلدار موڑکہو/ تورکہو نے قرینطینہ میں آنے والے لوگوں کو ترتیب سے سنیٹائزیشن واک تھرو گیٹ سے گزارا۔ اس دوران ڈاکٹر سردار نواز اور ڈاکٹر فواد شہزاد بھی موجود تھے۔ جو تھرمل گن کے زریعے تمام لوگوں کے ٹمپریچرچیک کئے۔ الحمدللہ سارے نارمل پائے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے ڈیٹا ٹریکنگ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اورمتعلقہ افراد کو سسٹمیٹک طریقے سے ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ اس دوران انہوں نے فوڈ سپلائی پوائنٹ میں گیا اور منظم انداز سے لوگوں کو فوڈ ,serve کرنے پر لیویز کے جوانوں کو شاباش دی اور بذات خود ہر فرد کے پاس جاکر فوڈ اور دوسرے مسائل سے متعلق دریافت کئے۔ لوگ کھانے سے متعلق اطمینان کا اظہار کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں