313

چترال میں کورونا کا پہلاکیس، چیوڈوک میں رہائش پذیر شہاب الدین نامی شخص کا ٹیسٹ رزلٹ پازٹیو آیا

چترال(چ،پ)چترال میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال ٹاؤن کے چیوڈوک میں رہائش پذیر شخص شہاب الدین عمر 48سال چند دن پہلے مبینہ طور پر خفیہ طریقے سے اپنے گھر آیا جسکی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو ہوئی اور انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کے ذریعے شہاب الدین کو چترال ٹاؤن کے قرنطینہ میں منتقل کیا۔ شہاب الدین کا سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجا گیا تھا جسکی رپورٹ آج ”پازیٹیو“ موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص غیر مقامی ہے اور چترال میں نسوار کا کاروبار کر رہا ہے اور چیوڈوک میں رہائش پذیر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص کا رپورٹ آنے کے فوراً بعد انتظامیہ نے انکے گھر کو قرنطینہ کرتے ہوئے تمام گھر والوں کو آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں