240

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں۔منشیات فروشی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے. ڈی پی او چترال

  چترال /تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوچترال سجاد نے پیچھلے ایک ہفتے کے دوران کاروائی کرتے ہوۓ ملزم عبد رحمان سکنہ دنین کے قبضے سے 109 گرام چرس  ،ملزم محمد سلیم سکنہ چارسدہ حال چترال کے قبضے سے 66 گرام چرس ، ملزم ارسلان سکنہ ریحانکوٹ کے قبضے 58 گرام چرس ،ملزم گل نایاب خان سکنہ فیض آباد ہون کے قبضے سے 104 گرام چرس  ،ملزم شیر احمد سکنہ مستجاپندۂ کے قبضے سے 56 گرام چرس  ، ملزم بلال سکنہ فیض آباد ہون کے قبضے سے 52 گرام چرس  ،ملزم فراز خان سکنہ خورکشا ند ہ کے قبضے سے 42 گرام اور ملزم عظمت سکنہ بروز کے قبضے سے 57 گرام چرس برآمد کی۔
۔ ایس ایچ او ایون حیدر حسین نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم صفت خان سکنہ ایوں کے قبضے سے 112 گرام چرس اور ملزم سکندر حیات سکنہ بروز کے قبضے سے 60 گرام چرس برآمد کی ایس ایچ اع بونی ظہور احمد نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم لاجور سکنہ چارون کے قبضے سے 85 گرام چرس برآمد کی ۔ ایس ایچ اوملکوہ گل محمد نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم شاد احمد سکنہ وریجوں کے قبضے سے 88 گرام چرس برآمد کی ۔ ایس ایج اع عشریت اسرار نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم سلیمان سکنہ عشیریت کے قبضے سے 66 گرام چرس برآمد کی جبکے ایس ایچ او عطا الرحمن نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم عبدل خان سکنہ گوبور کے قبضے سے 2000 گرام افیون برآمد کی ۔
ڈی پی اؤ چترال وسیم ریاض خان  پی ایس پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس مشکل گھڑی سے منشیات فروش فائدہ اٹھانا چاھتے تھے لیکن دھر لیے گئے ۔ منشیات کے دہندے کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے چاہے حالات جیسے بھی ہوں اور منشیات کے خلاف کاروائی کا یہ سلسلہ اسطرح جاری رہے گا  ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں