240

چترال بمبوریت روڈ کو منگل کے روز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن لویر چترال

چترال (نمائندہ) چترال بمبوریت روڈ کو منگل کے روز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مسافروں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ پشاور اور دوسرے مقامات سے بمبوریت اور رمبور وادی جانے والے کئی فیملی پھنس کر رہ گئے تھے۔ ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن لویر چترال عثمان خان نے بتایاکہ حالیہ بارشوں سے مختلف مقامات پر تودہ اور پتھر گرنے سے سڑک مکمل طور پر منقطع ہوگیا تھا جسے لوگوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے محکمے کے کارکنان نے دن رات ایک کرکے دوبارہ ٹریفک کے قابل بنالیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں