299

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سےوادی کیلاش کے تینوں وادیوں میں امدادی پیکیج تقسیم

چترال( نمائندہ )چترال کے سماجی شخصیت معروف عالم الدین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے وادی کیلاش کے تینوں وادیوں میں امدادی پیکیج تقسیم کیئے گئے۔تینوں وادیوں میں لاک ڈاون سے متاثرہ افراد میں 30/30 پیکیج تقسیم کی گئی۔30عدد امدادی پیکیج بریر30رومبور30بمبوریت جس میں آٹا،چینی دال آٹا وغیرہ شامل ہیں مسلمان اور اقلیتی برادری کیلاش بھائیوں میں تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور ایم پی اے وزیرزادہ اور قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندے مولانا خلیق الزمان نے بدھ کےروز کالاش میں امدادی پیکیج تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں