217

فخر افغان باچا خان کے پیروکار مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے/خدیجہ بی بی

چترال (نمائند ہ ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے کہاہے کہ فخر افغان باچا خان کے پیروکار مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے دکھ درد میں برا بر کے شریک ہونے کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ دروش اور دیگرمقامات میں باچا خان ٹرسٹ کی طرف سے لاک ڈاؤن کے متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہاکہ اپنے قائد اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کے حکم پر وہ چترال پہنچ گئی ہیں تاکہ وہ اپنے بہن بھائیوں تک قائدین کا یہ پیغام پہنچاسکوں کہ دکھ کی ان ساعتو ں میں وہ ہر گز اکیلے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے صبر ازما اوقات ہر قوم پر آتے رہتے ہیں اور وہ قومیں سرخرو ہوتی ہیں جوآپس میں متحد ومتفق رہتے ہیں۔انہوں نے اے این پی کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں