318

چترال میں سب سے پہلے کرونا وائرس کا شکار بننے والے چیو ڈوک میں مقیم ضلع اپر دیر کا باشندہ شہاب الدین کے اہل خانہ اور ان کے ساتھ قرنطینہ میں رہائش پذیر افراد کا ٹیسٹ منفی آئی

چترال(نمائندہ  ) چترال میں سب سے پہلے کرونا وائرس کا شکار بننے والے چیو ڈوک میں مقیم ضلع اپر دیر کا باشندہ شہاب الدین کے اہل خانہ اور ان کے ساتھ قرنطینہ میں رہائش پذیر افراد کا ٹیسٹ منفی آئی ہے جن سے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے پشاور لیبارٹری بھیجودائیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے بتایاکہ شہاب الدین کے قریب رہنے والے افراد کاکرونا ٹیسٹ منفی آنے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے شہر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ تاحکم ثانی لاک ڈاؤن اسی اسکیل پر جاری رہے گا کیونکہ چترال میں گزشتہ دن کرونا کے چار کیس سامنے آنے کے بعد غیر معمولی اختیاط برتنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ڈاون ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے ان لوگوں کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کو کردیں جوکہ قرنطینہ سے چھپ کر گھر پہنچ گئے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں