247

سنیٹائزر واک تھرو گیٹ بھی تنصیب کی گئی۔ اپر چترال میں قائم قرنطینہ سنٹروں کی صفائی کاکام جاری رکھا ہوا ہے

چترال (نمائندہ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکھو تورکھو اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج کے ساتھ مشترکہ طور پر ضلع اپر چترال میں قائم قرنطینہ سنٹروں کی صفائی کاکام جاری رکھا ہوا ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج اور گرلز کالج بونی میں سنٹروں کے اندر پیدا ہونے والی کوڑا کرکٹ کو اکھٹا کرکے محفوظ مقامات پر ٹھکانے لگارہے ہیں تاکہ ماحول پر اس کے منفی اثرات بھی مرتب نہ ہوسکیں۔ گزشتہ دنوں دونوں ٹی ایم ایز نے ان قرنطینہ سنٹروں میں حفظان صحت کے ماحول کو یقینی بنانے کے لئے سنیٹائزر واک تھرو گیٹ بھی تنصیب کی گئی۔ اسی طرح قرنطینہ سنٹروں کے علاوہ بونی اور مضافات میں جراثیم کش اسپرے بھی ان دونوں اداروں کے مشترکہ تعاون سے جاری ہے جس پر عوام اطمینا ن کا اظہار کررہے ہیں۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکھو شفیق احمد اور مستوج کے ٹی ایم اوز کریم اللہ روزانہ کی بنیاد پر قرنطینہ سنٹروں کی وزٹ سے صفائی اور دوسرے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں