چترال ( نمائندہ ) الخدمت فاونڈیشن نے چترال لویر ضلعے میں لاک ڈاؤن سے متاثر علاقے کے معاشی طور پر کمزور ترین گھرانوں میں راشن پیکج کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ مستحقین کی نشاندہی کے لئے سروے کرنے کے بعد ایک ڈیٹا بیس بنالیا گیا ہے جس میں یتیموں، مسکینوں، بیواؤں، مغذوروں اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کی الگ کٹیگری شامل ہیں جنہیں مرحلہ وار امداد فراہم کی جائے گی۔امدادی پیکج کی تقسیم سے پہلے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے بریفنگ دی گئی جس میں ڈی سی لویر چترال نوید احمد، ڈی پی او لویر چترال وسیم ریاض خان، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر اور الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، ضلعی صدر نوید احمد بیگ، سینئر نائب صدر وجیہ الدین، نائب صدر عمیر خلیل موجود تھے جبکہ انجینئر ابرارالرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مستحقین کا یہ ڈیٹا بیس اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہے جس میں 5500سے زائد افراد کو رجسٹر کئے گئے ہیں اور پیکج کی فراہمی کا عمل کوئی بھی اپنے موبائل فون سیٹ پر دیکھ سکتا ہے جبکہ اس میں شفافیت سمیت دوسری خامیوں سے پاک کرنے کی حتی الوسع کوشش کی گئی ہے جس میں ایک رجسٹرڈ فیملی کو محروم رکھ کر دوسرے فیملی کو دو دفعہ پیکج دینے کی کوئی