289

قرنطینہ سنٹر میں بنائے گئے پروٹوکول پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے/مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور/ پشاور ایم پی اے ہاسٹل میں ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،سابق ایم پی اے سلیم خان،سماجی رہنما صادق امین،مجاہد خان اور سماء ٹی وی کے رپورٹر فیاض احمد نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے چترال میں قائم قرنطینہ مراکز میں حفاظتی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں بنائے گئے پروٹوکول پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔قرنطینہ میں کھانے پینے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ لوئر اور اپر چترال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے الگ پالیسی نہیں ہونی چاہیئے۔تمام ترصورتحال پر بحث ومباحثے کے بعد اس فیصلہ کیا گیا کہ چترال میں موجود تمام موجود سکول بالخصوص ہائی سکول کو قرنطینہ سنٹرقرار دیکر اس میں تمام ترسہولیات کی فراہمی یقینی بناکر مقامی لوگوں کو وہاں ٹھہرایا جائے۔ان قرنطینہ سنٹرز میں کھانے پینے کے علاوہ صاف بستروں کے انتظامات ہونے چاہیئے۔اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ لوئر پالیسی کی تیاری میں کسی بھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے اُنہوں نے موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کا پُرزور مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں