277

چترال میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس سامنے آئے،متاثرین کی تعداد 10ہوگئی

چترال(چ،پ)چترال کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز تین نئے کیسز آنے کے بعدمریضوں کی تعداددس ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اپر چترال سے تعلق رکھنے عبدالاعظم ولد حاجی خان سکنہ تریچ جس کی عمر47سال ہے میں کورونا وائرس کی تشخص ہوگئی جوکہ بونی میں قرنطینہ میں تھے، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کیا گیا۔
لوئر چترال میں جن دو مزید کیسزکی اطلاعات ہیں ان میں دمیل نثار ارندو سے تعلق رکھنے والی بی بی سارہ جوکہ پشاورسے دروش آئی تھی اور دروش میں قرنطینہ سنٹر میں مقیم تھی۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد انہیں ٹی ایچ کیوہسپتال دروش کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
اسی طرح عشریت سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور شیر زمان ولد نواز خان کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے۔ شیر زمان نے 18اپریل کو عشریت سے بونی کا سفر کیا تھا اور چترال ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں قائم قرنطینہ مرکز میں مقیم تھے۔ انکا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔
ان تینوں مریضوں کے ساتھ لوئر چترال میں مریضوں کی تعداد سات اوراپر چترال میں تین تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں