268

لوئر چترال میں کرونا وائرس کے مزید دو نئے کیسز،مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی

چترال/چترال لوئر ضلع سے اتوار کے روز کرونا وائرس کے دو نئے کیسز کے رپورٹ مثبت آئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سنگور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 36سالہ محمد الیاس ولد عبدالقدوس جوچھ اپریل کو لاہور سے چترال پہنچے تھے کے ٹیسٹ پازیٹیو موصول ہونے کے بعداُنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔اسی طرح چمرکن گاؤں سے تعلق رکھنے والے وزیر ولد عبدالرشید جن کی عمر 52سال ہے جوکہ 7اپریل کو پشاور سے چترال پہنچے تھے کے بھی کارونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اُنہیں بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ان دونوں افراد کو کامرس کالج چترال کے ہاسٹل نمبر2کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔چترال لوئر میں مریضوں کی تعداد نو جبکہ اپر چترال میں تین مریضوں کے ساتھ ٹوٹل تعداد 12ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو بے جاگھروں سے باہر نکلنے اور رش نہ بنانے کی تاکید کی ہے اور ساتھ تجار برادری کو سہ پہر 4بجے کے بعد دکانوں کو بند کرنے کے پابندی پر عمل کرنے کے سخت اقدامات جاری کیے ہوئے ہیں۔چار بجے کے بعد چترال کے مختلف بازروں میں پولیس کی بڑی تعداد گشت کرکے دکانوں کو بند نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں