231

عوام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے حکومت کی واضح احتیاطی تدبیرسمیت سوشل ڈسٹینسگ کاخصوصی خیال رکھیں/ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال مستوج معظم خان کے زیرصدارت علماءکرام، آئمہ مساجد،سیکرٹری ویلج کونسلز،پولیس اسٹیشن کے انچارج اوردیگرعمائدین علاقہ کااپرچترال میں رمضان المبارک کے مہینے میںکروناوائرس کے پھیلاو¿کوروکنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقدہوئی ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال مستوج معظم خان نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعودکی ہدایت پر کروناوائرس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ اپرچترال عوام کی مفادکے لئے ہمہ وقت تیارہے۔عوام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے حکومت کی واضح احتیاطی تدبیرسمیت سوشل ڈسٹینسگ کاخصوصی خیال رکھیں۔ اورتمام کاروباری حضرات ماسک کااستعمال لازمی کریں موجودہ حالات کے پیش نظرحکومت ہدایت پرعمل درآمدکویقینی بنائیںاورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔مساجدمیں نمازپڑتے وقت درمیانی فاصلے کاخیال رکھنابہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ علماءکرام کروناوائرس کے سدباب کے لئے اپنامثبت کرداراداکریں نمازیوں کوخصوصی طورپرحکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس او پیزپرعمل کرنے کی ہدایت کریں۔ضلعی سطح پرانتظامیہ وعلماءپرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ضلعی انتظامیہ اورکمیٹی کاحکومت کے مرتب کردہ 18نکاتی فیصلے ضلع بھرکے تمام مساجد پہنچائیں گے۔انہوںنے عوام پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ اوردیگرقانون نفاذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کریںاوردست بازوبن کرحکومت وقت کی طرف سے واضح کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل درآمدیقینی بنائیں اپنی اوردوسروں کی زندگی بچائیں۔انہوںنے کہاکہ کروناجیسے وبائی مرض سے نجات صرف احتیاطی تدابیرسے ممکن ہے اورہمیں اپنے اردگردماحول خصوصاً سرکاری اہلکارانجام دہی کے دوران احتیاطی تدابیرکاضروری خیا ل رکھناچاہیے ماہ رمضان برکتوں والامقدس مہینہ ہے اورتمام اُمت مسلمہ کواللہ تعالیٰ کی حضور میں سربہ سجودہوکراپنے گناہوں کی بخشش اورآخرت کی کامیابی کی دعاکرنی چاہیے ۔اس موقع پرسابق تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانایوسف،امیرجماعت اسلامی اپرچترال مولاناجاویدحسین اوردوسروں نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں