270

ڈی سی اپر چترال کی ہدایت.اپر چترال کے ،قانون شکنوں اورلاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

اپرچترال( نمائندہ )ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنراپرچترال محمد ریاض خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان نے تحصیلداررب نواز کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں بونی،جنالکوچ،کوروغ اور ریشن کا دورہ کرکے قانون شکنوں اورلاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس کے بعد اپر چترال کے قرنطینہ مرکزگئے جہاں موجود افراد سے ملاقات کرکے ان کے خیریت اورمسائل دریافت کی ساتھ موقع پر مسائل حل کرنے کی احکامات جاری کی۔قرنطینہ میں موجودافراد کو تسلی دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ سب آپ کے اور علاقے کی بھلائی کے لیے کی جارہی ہے۔اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔چند روز بعد بخیرو عافیت اور تسلی سے گھر جائینگے۔اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیلدار مختلف مساجد گئے اورائیما کرام سے ملاقات کرکے رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کے لیے بنائے گئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ہدایت دی کہ تراویح سے پہلے اور بعد کسی بھی طرح طے شدہ اوصولوں کی پامالی نہ ہو۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں