235

لوئر چترال میں قرنطینہ مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا،اسوقت سولہ سو سے زائد افراد قرنطینہ مراکزمیں موجود ہیں

چترال(بشیر آزاد)کورونا وائرس سے پیدا صورتحال اور اس سلسلے میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات کے طور پر ضلع لوئر چترال میں قرنطینہ مراکز میں اضافہ کردیا گیا ہے اور مزید افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے دفتر سے جاری کردی اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ تین دنوں کے دوران لوئر چترال کے دونوں تحصیلوں چترال اور دروش میں 12نئے قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں جسکے ساتھ ضلع میں قرنطینہ مراکز کی تعداد 82ہوگئی ہے۔ تحصیل چترال میں 60اور تحصیل دروش میں 22قرنطینہ مراکز قائم ہیں جن میں اسوقت 1609افراد کو رکھا گیا ہے، تین دن قبل تک  1508افراد مقیم تھے۔ اسوقت تحصیل چترال کے مختلف قرنطینہ مراکز میں 823افراد اور تحصیل دروش میں قائم قرنطینہ مراکز میں 786افراد کو رکھا گیا ہے۔ ابتک ان قرنطینہ مراکز سے 948افراد کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران 101افراد کو قرنطینہ میں منتقل کیا گیا جبکہ ان تین دنوں کے دوران 138افراد فارغ کئے گئے۔
کورونا وائرس کے صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے تحت 30افراد کو رکھنے کیلئے آئسولیشن سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں۔ابتک چترال لوئر میں کوروناوائرس کے 9کیس سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران 25ٹیسٹ نیگٹیو آئے جسکے بعد نیگیٹیو رپورٹس کی تعداد 109ہوگئی ہے، جبکہ 34ٹیسٹوں کے رپورٹ کا انتظار ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق چترال پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی تیز کی ہے اور ان تین دنوں کے دوران کے دوران 509ٹریفک چالان کردئے جسکے بعد گزشتہ 37دنوں کے دوران ٹریفک چالان کی مجموعی تعداد 6447ہوگئی۔ دولاکھ سات ہزار روپے ٹریفک جرمانے کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کئے جبکہ گذشتہ تین دنوں کے دوران مختلف تھانوں میں مزید 17ایف آئی آر درج کئے گئے اور یوں گذشتہ 37دنوں کے دوران درج کئے جانے والے ایف آئی آر کی تعداد 402ہوگئی، اسی طرح گذشتہ تین دنوں کے دوران گرفتاریوں میں اضافہ ہوا اور یہ تعداد 463 سے بڑھ کر 480ہوگئی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کل 306گاڑیوں کو امپاؤنڈ کیا گیا۔ (۶۲ اپریل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں