288

لٹکوہ سے کسی کو زکوٰۃ آفس کے ضلعی کمیٹی میں نمائندگی نہیں دی گئی اور اب لوکل چیرمین کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے;223; پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حیات الرحمن

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) انصاف ناظمین فورم کے صدر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حیات الرحمن نے تحصیل لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے لوکل زکواۃ کمیٹی کے چیرمین کے ساتھ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کے نازیبا سلوک اور نامناسب روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حکام بالا منسٹر اوقاف، سیکریٹری اوقاف، صوبائی چیئرمن زکوۃ کمیٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زکوٰۃ کمیٹی چترال کے چیئرمن کو فوراً معطل کریں اور اس کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی کاروائی کریں تاکہ زکوۃ آفس کے تقدس کو بحال کیا جائے ورنہ زکوۃ جیسے مقدس عبادت بھی غلط راہ اور غلط آدمی کے ہاتھ استعمال ہو گی ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے لوٹ کوہ کے لوکل چیرمین لٹکوہ کے لو کل زکوۃچیر مین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں اور ان کی ضمیر کو خریدنے کی کوشش افسوناک ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زکوٰۃ آفس ذاتی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے اور پارٹی ویژن کے خلاف کچھ لوگ اپنے نجی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لٹکوہ کے لوگ تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دے چکے ہیں لیکن اس علاقے کے مخلص کارکنا ن کے ساتھ ایک طرف تعصب کرکے لٹکوہ سے کسی کو زکوٰۃ آفس کے ضلعی کمیٹی میں نمائندگی نہیں دی گئی اور اب لوکل چیرمین کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ کے نمائندے نے انتہائی غیر ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی چیرمین کے نرغے میں آنے کی بجائے اپنا استعفیٰ ان کے منہ پر دے مارا ہے ۔ حیات الرحمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین کے ہاتھوں زکواۃ جیسی اہم مالی عبادت کو کسی بھی طور پر غلط طور پر استعمال ہونے نہیں دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں