300

چترال پولیس کی کامیاب کارروائی،موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیا برآمد ملزم گرفتار

چترال / چترال تھانہ کے خفودمیں رپورٹ شدہ مختلف چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم بہروز حسین ولد بابر حسین سکنہ جغورکو چترال پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین اور اے ایس آئی جہانذیب خان نے مختلف جگہوں سے سرقہ شدہ قیمتی اشیاء برآمد کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ چترال نے اپنے بیان میں بتایا کے مختلف دوکانو ں میں چوری ہوئی تھی جس کی انکوائری جاری تھی۔دوران انٹا روگیشن ملزم کی نشاندہی پر سرقہ شدہ سامان جن میں 3عدد موٹر سائیکلز اور دیگر قیمتی آشیا شامل تھے برآمد کرکے تھانہ چترال میں پرچہ چاک کیا گیاتھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں