251

پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے چھ عہدادروں نے احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دی

چترال( نمائندہ )پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے چھ عہدادروں نے 20دسمبر2019کے کارکنا ن کے متفقہ فیصلہ جو ریجن کے زمہ داروں کے سامنے ہوا تھا کو رد کرکے 25اپریل کے فیصلے پر عہداداروں کو مقرر کرنے پر احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔استعفیٰ دینے والوں میں شجاع الرحمن نائب صدر پی ٹی آئی لوئر چترال،آمین الرحمن سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی لوئر چترال،شجاع الرحمن فنانس پی ٹی آئی لوئر چترال،محمد یعقوب خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال،رحمان علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل لوئر چترال اور نثار دستگیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل دروش لوئر چترال شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں