248

لوئر چترال کے چار پازیٹیو مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے۔ایک مرتبہ وبارہ ٹیسٹ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کئے جائینگے

چترال(چ،پ)جہاں چترال میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں منگل کے روز اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ چترال میں کورونا سے متاثر ہونے والے چار افراد کے ٹیسٹ نیگٹیو آگئے ہیں۔ جن چار مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے ان میں کورونا کے پہلے مریض شہاب الدین بھی شامل ہیں۔ دیگر مریضوں میں شیر نواز، رحمت اللہ اور شمس اکبر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق کسی مریض کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے ایک ہفتے بعد مروجہ طریقہ کار کے مطابق اسکا دوبارہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور دوسرا ٹیسٹ نیگٹیو آنے کے بعد اگلے 24گھنٹوں کے اندر متاثرہ مریض کا ایک اور ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور اس بار بھی مریض کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر اسے صحت یاب تصورکرتے ہوئے ہسپتال سے فارغ کیا جاتا ہے۔
اس خبر سے پورے چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں