275

ڈی سی اپرچترال کی ددایت پراے اے سی مستوج معظم خان مختلف بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون

ڈپٹی کمشنر اپر چترال  شاہ سعود کے ہدایت پر معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال گذشتہ بونی اور گردونواح کے مختلف بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ انہوں نے مختلف دکانوں میں رائج نرخوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخنامے کیساتھ موازنہ کیا اور موقع پر متعدد گرانفروشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں متعدد اشیاء خوردانی کی معیار اور ایکسپائری تاریخ کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامے کو ہر صورت رائج کرے گا اور کسی کو بھی غریب عوام کو لوٹنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں