428

بانگ یارخون میں برفانی تودہ گرنے سے آبپاشی نہرکومکمل طورپرنقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں پھلداراورغیرپھلداردرختوں کوبہاکے لئے گیا

یارخون (نامہ نگار)بانگ یارخون میں برفانی تودہ گرنے سے آبپاشی نہرکومکمل طورپرنقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں پھلداراورغیرپھلداردرختوں کوبہاکے لئے گیاہے۔جبکہ کھڑی فصلیں بھی ملے تلے دب گئے ہیں۔برفانی تودہ دن کے وقت گرنے کی بناکرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینکڑوں پھلداراورغیرپھلداردرختوں کوبہاکے لے گئے۔پترانگازکے مین ایری گشن چینل کوشدیدنقصان پہنچانے کے ساتھ کئی لوکل نہروں کوبھی متاثرکیاہے۔جس کی وجہ سے لغل آ باد اورپترانگازیارخون کے مکین بھی شدیدمشکلات سے دوچارہوگئے ہیں اورنہرکوفوری بحال نہ کرنے کی صورت میں کھڑی فصلوں کوبھی شدیدنقصان پہنچانے کاخدشہ ہے۔علاقے کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اورمنتخب نمائندوں سے آبپاشی کے نہربحال کرنے اورروڈکھولنے کافوری مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں