274

چترال میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 17ہوگئی جب بدھ کے روز مزید 9افراد کی مثبت رپورٹ آگئی جبکہ چار مثبت رپورٹ والے مریضوں کو ڈسچارج کردئیے گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترا ل)چترال میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 17ہوگئی جب بدھ کے روز مزید 9افراد کی مثبت رپورٹ آگئی جبکہ چار مثبت رپورٹ والے مریضوں کو ڈسچارج کردئیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پشاور سے آکر مختلف قرنطینہ سنٹروں میں قیام کرنے والے جن افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے، ان میں کوشٹ کے عبدالوہاب 51 سال، بی بی فاطمہ 36سال،ام لائبہ 12سال،کوغذی کے سلطان مراد 68سال،مریم مراد 17سال،سین لشٹ کی حنا 23سال،زرگراندہ کے اعجاز الحق 28سال، کاری کے شیر حیدر 23سال، کاری کی 70سالہ خاتون بی بی نان جبکہ اوسیاک دروش کے 26سال شامل ہیں۔ اپر چترال میں کوویڈ مریضوں کی تعداد 5ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل چارمریضوں شہاب الدین، شیر نواز، شمس اکبر اور رحمت ولی خان کے رپورٹ منفی آنے پر ڈسچارج کردئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں