278

چترال،کرونا سے متاثر چار افراد کے دودفعہ ٹیسٹ مسلسل نگیٹیو آنے پر ہسپتال سے فارغ کردئیے گئے

چترال /ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال سے چار ان افراد کو ڈسچارج کردئیے گئے جن کے کرونا وائرس ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آئی جن میں چیو ڈوک کے شہاب الدین، گرم چشمہ کے شیر نواز اور چمرکن کے رحمت ولی خان اور شمس اکبر شامل ہیں۔ ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسرار الدین اور کوویڈ – 19کے سلسلے میں ہسپتال کے اسسٹنٹ فوکل پرسن نے ڈاکٹر عباس نے فارغ ہونے والے افراد میں تحفے تقسیم کئے اور انہیں ہار پہناتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ ڈاکٹر اسرار الدین نے کہاکہ چاروں افراد کو دو دفعہ ٹیسٹ مسلسل منفی آنے پر انہیں فارغ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر فارغ ہونے والے افراد کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ اب بھی مکمل اختیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ اور خوراک کا خیال رکھیں۔ ڈاکٹر عباس نے کہاکہ مثبت نتائج کے حامل دو کے سوا تمام افرا د میں کوویڈ – 19کے مرض کی علامات نہیں ہیں۔چترال۔ فارع ہونے والے افراد نے ہسپتال میں قیام کے دوران ان کی بہترین خبر گیری کرنےاورضروری سہولیات بہم پہنچانے پر ہسپتال انتظامیہ اورخصوصاً ڈاکٹر اسرارالدین اورڈاکٹرعباس کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں