384

ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے اپر چترال میں کورونا وائرس کا پہلا لوکل ٹرانسمیشن کا کیس سامنے آیا

چترال (نمائندہ ) ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے اپر چترال میں کورونا وائرس کا پہلا لوکل ٹرانسمیشن کا کیس سامنے آیا جب وادی تریچ کے گاؤں لون کوہ کا باشندہ معراج الدین کے بیٹا اجمل الدین کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا جس نے کوئی سفر نہیں کیا تھا اور گھر پر ہی مقیم تھے۔ معراج الدین 21اپریل کو پشاور سے آنے کے بعد بونی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر میں انٹری کے بعد گاؤں میں چار دن گزار ا تھا جس کے بعد گاؤں والوں کی طرف سے بار بار شکایت کے بعد ان کو بونی لے جایا گیا تھا جہاں ان سے نمونہ لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجنے پر 26اپریل کو مثبت ریزلٹ موصول ہوا تھا۔گاؤں والوں کی بار بارنشاندہی پر معراج الدین کے 6فیملی ممبران کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے بیٹا اجمل الدین اور اسی گاؤں کے ہدایت الرحمن کو کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے جس کے بعد انہیں ہفتے کے دن تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کردئیے گئے۔ گزشتہ دنوں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے ڈاکٹر سردار نواز خان اور ڈاکٹر بشارت کے ہمراہ لون کوہ گاؤں گئے اور معراج الدین اور ان کے پڑوسی ہدایت الرحمن کے گھروں کو سیل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں