254

پاکستان تحریک انصاف ٹاون چترال. ضلعی کابینہ کی تشکیل میں جمہوری طریقہ اختیار کیا جائے تاکہ پورے ضلع میں پارٹی کو متحد رکھا جا سک

چترال /پاکستان تحریک انصاف ٹاون چترال کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس جغور میں منعقد ہواجس میں پی ٹی آئی چترال کی اندرونی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی گئی۔تمام شرکاء نے چھ دسمبر 2019 کو چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منتخب ہونے والی کابینہ کی بھرپور حمایت اوراس کابینہ کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹا کر من پسند افراد کو نوازنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اس سارے معاملے کو جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا۔تمام شرکاء نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا کہ ہمیں کسی کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں لیکن ہم اس طریقہ کار کی بھرپور مخالفت کریں گے۔اجلاس میں مرکزی اور صوبائی قیادت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیااور کہا گیا کہ ضلعی کابینہ کی تشکیل میں جمہوری طریقہ اختیار کیا جائے تاکہ پورے ضلع میں پارٹی کو متحد رکھا جا سکے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں حوصلہ افزا نتائج حاصل کیے جاسکیں اور مزید لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے جلد ہی دوبارا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں