289

چترال لوئر میں کورونا وائرس کی مزید چار کیسز کی تشخیص

چترال/چترال لوئر میں کورونا وائرس کی مزید چار کیسز کی تشخیص ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیشی کوہ کے40سالہ شخص 27 اپریل کو پشاور سے آئے ہوئے تھے اوردروش میں قرنطینہ میں تھے،جغور سے تعلق رکھنے34سالہ شخص29اپریل کو پشاور سے چترال آیا تھا جو کہ پی ٹی ڈی سی موٹل چترال میں قرنطینہ میں تھا،کیسو دروش کا38سالہ شخص جو پشاور سے دروش آئے ہوئے تھے اور چوتھا متاثرہ 60سالہ شخص جنجریت دروش کا رہائشی ہے جو 2مئی کو پشاور سے آیا ہوا تھا اور دروش میں قرنطینہ میں تھے کی سمپل ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجی گئی تھی کی نتائج پازیٹیو آگئے ہیں جنہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیئے گئے ہیں۔ چترال لوئر میں ٹوٹل کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کی تعداد296 میں سے متاثرہ افراد کی تعداد32ہوگئی تھی جس میں سے دو افراد صحت یاب ہوکر فارغ ہوگئے ہیں۔241مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نگیٹیو جبکہ 23افراد کے نتائج آنے ابھی باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں