259

حکومت کی طرف سے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک /جمال الدین صدر

چترال (پریس ریلیز)پیرامیڈیکل ایسوسیشن ڈسٹرکٹ چترال اپر،لوئر جمال الدین صدر نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ کورونا وائریس (COVIT-19)جیسے خطرناک بیماری سے بچاو او ر روک تھام کے سلسلے میں جو مہم چل رہی ہے۔ا س میں فرانٹ لائن پر کام کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر شروع سے آج تک مسلسل 24 گھنٹے ڈیوٹی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ اپنی چھٹیان بھی قربان کئے ہوئے ہیں۔ ان کے لئے نہ رہائش کا بندوبست ہے نہ ٹرانسپورٹ کا اور نہ پروٹوکول کے مطابق سیفٹی کا۔ ان کی جانین غیر محفوظ ہیں۔ ابھی تک TA DA کابھی پتہ نہیں صوبائی حکومت نے ریسکی الاونس اور بونس تنخواہ دینے کی بات بھی کی تھی ابھی تک اس کا بھی پتہ نہیں ہوا۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کے پروموشن کا مسئلہ تو کوئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔ اسٹاف چالیس سال سروس کر کے بنیادی پے سکیل پر پنشن لے رہے ہیں۔ ان مظالم کی تو آخر کوئی حد ہوتی ہے۔برداشت کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔راست قد م اُٹھانے کے لئے ہم اپنے صوبائی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں۔ میدان میں اُتر نے کے بعد پھرہمیں قابو کرنا حکومت کے لئے مشکل ہوگا۔
لہذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل پر سنجیدگی سے غور فرماکر مظلوم پیرامیڈیکل اسٹاف کی دادرسی فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں