260

مرحوم صادق آمین کی چترالیوں کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی/سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ممبرصوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت صادق آمین کی انتقال پرغمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اُن کی درجات کی بلندی اورلواحقین کی صبرجمیل کے لئے دعاکی ہے۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں صادق آمین کی انمول اخلاق اور اوصاف کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی جدائی پشاورمیں مقیم چترالیوں کے ایک قومی سانحہ ہے اس جیسا با اخلاق انسان صدیوں میں کہیں ایک پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے اللہ اور مخلوق خدا کو راضی کر سکتے ہیں۔انہوں کہاکہ مرحوم صادق آمین کی چترالیوں کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں