چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پرائم منسٹر کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا لویر چترال کا قیام میں آ نے کے بعد افتتاحی تقریب جمعہ کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر اور ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے800جوانوں کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق اس ٹاسک فورس کا مقصد کرونا وائرس کی اس عالمی وبا کے دوران عوام میں آگہی پھیلانے اور گراس روٹ لیول پر عوام کی خدمت ہے تاکہ کوئی افراتفری کی صورت حال پیدا نہ ہو اور عوام اس گران ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل ہوسکیں۔ انہوں نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں پر زور دیاکہ وہ ایک جذبے اور مشن کے ساتھ اس مشکل کام کا بیڑا ٹھانے کے لئے خود آگے آئے ہیں اور وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو انجام دینے میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو ہروقت اپنے سامنے رکھیں اور کسی بھی طور پر تعصب، تنگ نظری سے اپنے دامن کو بچاتے ہوئے سیاسی وابستگیوں سے مکمل طور پر بالا تر ہوکر خدمت کریں۔ انہوں نے لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیوی فورس اور چترال سکاوٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس مشکل وقت میں انہوں نے بہت ہی تندہی، دیانت داری اور لگن سے کام کرکے اس مہلک وائرس کو ضلعے سے دور رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر نے کہاکہ اس وقت ہم کرونا وائرس کی عالمی وبا(pandemic)کے حوالے سے ایک فیز سے دوسرے فیز میں داخل ہورہے