چترال (ڈیلی چترال نیوز) تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے تیارکردہ آئسولیشن وارڈمحکمہ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب دروش میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدرالملک مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل اے سی دروش عبدالحق اور فیاض قریشی موجود تھے اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیا ء الملک نے ہسپتال کی نمائندگی کی۔ آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے انور بیگ نے دس کمروں پرمشتمل اس وارڈ کے لئے ضروری جملہ سازوسامان جس میں بیڈ،کمبل،ر ضائی،سرجیکل ماسک،N-95ماسک، حفاظتی گلبز، حفاظتی کٹس، سینی ٹائزرتمام وارڈوں کی الیکٹرک فی کیشن،واش رومزمیں پانی کی فراہمی کے لئے پائپ میزائل پمپ اور دوسرے ضروری اشیاء ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی موجودگی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدرالملک نے اے کے ایچ ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کوالتی
اس سے قبل آغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوااورپنجاپ کے ریجنل ہیڈمعراج الدین اورنمدارریجنل کونسل لوئر چترال کے پریذیڈنٹ ڈاکٹرریاض حسین نے آئسولیشن سینٹرکامعائنہ کرکے سینٹرمیں ضروری اشیاء کی دستیابی اورحفظان صحت کی اصولوں کے مطابق صفائی کی حالت کاجائزہ لیاتھا۔